چنیوٹ(نامہ نگار)جامعہ انوارالقرآن و سیکنڈری سکول چنیوٹ میں سالانہ اسپورٹس ڈے نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں کپٹن محمد صالح، صوبیدار محمد مصطفی، ڈی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد مختار، میاں عمران علی نیکوکارہ، حافظ محمد نعیم (ڈائریکٹر آف حاجی سنز)، حاجی ذوالفقار (ڈائریکٹر آف حاجی سنز)، ملک محمد ارشد(سپورٹس آرگنائزر)، مفتی محمد لعل جوہر (پرنسپل پنجاب کالج چنیوٹ)، اور محمد فیصل توفیق (منیجر یو بی ایل بینک) شامل تھے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ۖ سے ہوا۔ طلبہ نے مختلف کھیلوں جیسے دوڑ، رسہ کشی، سائیکل ریس، کرکٹ اور دیگر دلچسپ مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔کپٹن محمد صالح اور دیگر مہمانانِ گرامی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مستقبل میں مزید محنت اور نظم و ضبط سے کام کرنے کی تلقین کی۔ آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے اور دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔




