انتظامیہ مہنگائی پر قابو پائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیا خصوصا سبزیاں، دانوں، آٹے ، چینی بھی اور دودھ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ ٹماٹر جیسی عام سبزی کی قیمت ، چند دنوں میں ساڑھے تین سو سے بڑھ کر پانچ سو روپے فی کلو ہوگئی ہے، جو حکومت کی نا کام معاشی پالیسیوں اور انتظامی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکمران عوامی مسائل سے غافل اور اپنی سیاسی لڑائیوں میں مصروف ہیں جبکہ بجلی ، گیس اور پٹرول کے بڑھتے ہوئے نرخ عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن ، منافع خور مافیا کی پشت پناہی اور ناقص حکمت عملی نے معیشت کو مفلوج کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں