ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیرِ اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ روزانہ صبح 9:30سے 11:30بجے تک اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنتے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایا ت کے فوری ازالے اور براہِ راست رابطے سے شہریوں کا اعتماد مضبوط ہو رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور ہر شہری کی بات سننے اور اس کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔عوامی حلقوں نے اوپن ڈور پالیسی کو وزیرِ اعلی پنجاب کے عوام دوست ویژن کا عملی مظہر قرار دیا۔




