فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے فول پروف سیکیورٹی پلان کے حوالے سے پولیس لائن کمپلکس میں میڈیابریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات کے مطابق سکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ اقبال اسٹیڈیم کے گردونواح میں تین حصار میں سیکیور ٹی ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے۔ ان ایام میں مختلف سیکیورٹی پوائنٹس پر مختلف اوقات میں سے سات ہزار زائد افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پاک افریقہ سیریز کے لییایس پیز، ڈی ایس پیز،انسپکٹرز ،ایس ایچ اوز اور پولیس کے جوان تعینات ہونگے۔ اہم ڈیوٹی پوائنٹس میں ائیر پورٹ، سرینا ہوٹل، اقبال اسٹیڈیم اور پارکنگ کے ساتھ ساتھ روٹ ڈیوٹی بھی شامل ہے ۔خواتین کی سیکیورٹی و چیکنگ کے لیے لیڈی اہلکار مامور ہونگی۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ میں مصروف رہے گی۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کے ذریعے اقبال اسٹیڈیم سمیت دیگر تمام اہم پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔ سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے موقع پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز ،اسسٹنٹ اور ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ ٹریفک کی مسلسل روانی کے لئے شہری تعین کردہ متبادل راستے اختیار کریں۔ جبکہ پارکنگ کے لئے اسٹیٹ بینک کے سامنے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کا گرائونڈ ، دھوبی گھاٹ گرائونڈ ، ایگری کلچرل یونیورسٹی نیزہ بازی گرائونڈ میں شہری اپنی گاڑیاں و موٹر سائیکلز پارکنگ کریں گے جہاں سے بذریعہ شٹل سروس اقبال اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ کھلاڑیوں اور شائقین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ فیصل آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کے ساتھ عوام کی سہولت کو بھی اولین ترجیح دی جائے گی۔ عوام سے درخواست ہے کہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں پولیس کا مکمل ساتھ دیں۔ تمام میڈیاممبران سے گزارش ہے کہ عوامی رہنمائی میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ اس ایونٹ کو مل کر کامیاب بنایا جاسکے۔




