محنت کش کی ڈیڑھ سالہ بچی کھال میں ڈوب گئی

ڈجکوٹ(نامہ نگار) روشن والا کے علاقہ243ر۔ب میں محنت کش کی ڈیڑھ سالہ بچی کھال میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئی، نعش گھر پہنچنے پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے، 243ر۔ب کے رہائشی عبداللہ کی ڈیڑھ سالہ بیٹی حمنہ گزشتہ شام گھر کے باہر کھیلتے ہوئے قریب سے گزرنے والے کھال میں گر گئی، لواحقین جگہ جگہ تلاش کرتے رہے اور روشن والا پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کی تو رات گئے بچی کی نعش گھر کے باہر کھال سے مل گئی۔
بچی کی نعش ملنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں