سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ ایک لاکھ 63ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63ہزار 380پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1140پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62ہزار 163پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں