پاکستان میں ریکارڈ موبائل فونز تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) ستمبر میں پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ ماہ ستمبر 2025ء میں پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ میں ماہانہ 55فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔پی ٹی اے کے مطابق ستمبر 2025میں تیس لاکھ سے زائد موبائل فونز مقامی طور پر تیار اسمبل کئے گئے جو کہ پیدوار کے لحاظ سے سالانہ 40فیصد اور ماہانہ 55فیصد کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 2025کے نو مہینے میں مقامی تیار اور اسمبل ہونے والے موبائل فونز کی فروخت 2 کروڑ 22 لاکھ یونٹس سے زائد رہی۔مجموعی طور پر 9 ماہ کی فروخت میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فروخت ہونے والے موبائل میں 1 کروڑ یونٹس 2جی فون تھے جبکہ 1کروڑ 10 لاکھ یونٹس اسمارٹ فونر کے فروخت ہوئے۔ اسکے علاوہ مجموعی فروخت میں 2 جی کا حصہ 48 فیصد جبکہ اسمارٹ فونر کا 52 فیصد رہا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان مقامی مینوفیچکرنگ سے 94 فیصد طلب پوری کرتا ہے امید ہے کہ اگلے سال میں موبائل فونز کی فروخت میں 7 سے 8 فیصد کا اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں