کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے

لاہور(بیوروچیف) ہوم ڈیپارٹمنٹ میں امن و امان پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء ان آڈر صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق’ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن علما ومشائخ ونگ پنجاب اور شیخ عبد المنان ساہنی شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی شر پسند کو بد امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملکی سلامتی کیلئے تمام مکاتب فکر کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں