کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ،انتظامات کی تعریف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اچانک چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے، ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید نے تمام وارڈز کا وزٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات کی سو فیصد فراہمی اور بہترین علاج معالجہ یقینی بنایا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد نے مریضوں سے میسر سہولتوں بارے دریافت کیا۔ جس پر انہوں نے بتایا کہ ہمیں مفت ادویات اور بہترین دریافت کیا۔جس پر انہوں نے بتاہا کہ ہمیں مفت ادویات اور بہترین علاج معالجہ کیا جا رہا ہے کسی بھی مریض نے کوئی شکایت نہیں کی بلکہ بہترین انتظامات کو سراہا۔ ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر نے ہسپتال کا وزٹ مکمل کر کے ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی اسی احسن طریقہ سے جاری رکھیں۔ تفصیل کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید نے انہیں تمام وارڈز کا وزٹ کروایا، اس دورا ن انہوںنے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں اور مفت ادویات کی فراہمی کو چیک کیا، انہوں نے زیر علاج مریضوں بچوں اور ان کے لواحقین سے حاصل سہولتوں بارے دریافت کیا تاہم کسی نے بھی کوئی شکایت نہیں کی بلکہ ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہا، کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں خالی آسامیوں سمیت وینٹی لیٹرز اور وارمرز کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔١نہوں نے چلڈرن ہسپتال میں ویٹنگ ایریا کے قیام کیلئے پیشرفت جلد شروع کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ اس ضمن میں مقامی مخیر حضرات کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ کمشنر راجہ جہانگیر نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال نہ صرف فیصل آباد بلکہ ارد گرد کے اضلاع کے مریض بچوں کو علاج کی فراہمی کیلئے بڑا مرکز ہے۔ ہسپتال کو درکار وسائل کی فراہمی کیلئے ڈویژنل انتظامیہ بھر پور کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں