قابضین سے گزر گاہ وا گزار

ماموں کانجن(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اور پیرا فورس کی مشترکہ کاروائی ، ناجائز قابضین سے گزر گاہ واگزار کروالی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گائوں 507گ ب میں ناجائز قابضین نے عرصہ دراز سے گزر گاہ کو بند کر کے کاشت کاری شروع کر رکھی تھی جس پر گز شتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اور پیرا فورس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سرکاری گزر گاہ کو ناجائز قابضین سے ہل چلا کر واگزار کروا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں