فیصل آباد میں17سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی،کھیلوں کے شائقین خوشی سے نہال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں 17سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی’ 4، 6 اور 8نومبر کو اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے میچ ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بین الاقوامی میچوں کی سکیورٹی کے پیش نظر 30اکتوبر سے 9نومبر تک اقبال سٹیڈیم کی دکانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ کرکٹ میچوں کی بحالی پر شائقین کرکٹ میں جوش وخروش بڑھ گیا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد 17سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والی ون ڈے کرکٹ سیریز کے تینوں میچز 4نومبر’ 6نومبر اور 8نومبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونگے، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے کل 30اکتوبر سے 9نومبر تک اقبال سٹیڈیم کے باہر دکانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جسکی وجہ سے تاجروں کا کاروبار بھی متاثر ہو گا۔ علاوہ ازیں ضلعی پولیس نے کرکٹ میچوں کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے 5ہزار سے زائد پولیس افسران وجوانوں کی ڈیوٹیاں تفویض کر دیں۔ شائقین کرکٹ کو مکمل سکریننگ کے بعد سٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ شائقین کرکٹ فیصل آباد میں کرکٹ میچوں کی بحالی پر پُرجوش نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں