آبپاشی علاقوں میں گندم یکم سے20نومبر تک کاشت کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق آبپاشی علاقوں میں گندم کے کاشتکار یکم نومبر تا20 نومبر کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کاتصدیق شدہ بیج40 تا45 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔تصدیق شدہ بیج کے استعمال سے 20 فیصد پیداوار تک یقینی اضافہ ممکن ہوتا ہے۔آبپاش علاقہ جات کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کردہ اقسام سویرا24،فلک 24،چمپیئن، عروج 22، نشان 21، دلکش 2 0، سبحانی 21،ایم ایچ21،ڈیورم2021،صادق21،نواب21،این اے آر سی سپر، اکبر 19، بھکر سٹار 19، غازی 19، رہبر 21، فخر بھکر 17، اناج 17، اجالا 16،زنکول16،بورلاگ16،جوہر16،فیصل آباد2008 ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ گندم کی کاشت ربیع ڈرل کے ذریعے کریں۔دھان کے وڈھ میں گندم کی بوائی ترجیحا سپر سیڈر سے کریں جبکہ کپاس کے وڈھ میں روٹاویٹر چلا کر زمین بھربھری کر لیں۔ بیج کے اگا کی شرح85فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں