وین کی ٹکر سے رکشہ سوار طالبعلم جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتاروین کی ٹکر لگنے سے رکشہ سوارسات سالہ طالب علم جاںبحق ہو گیا۔رکشہ ڈرائیور اورایک طالبہ سمیت پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے ۔معلوم ہواہے کہ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورمحمد افضل چک نمبر83ج ب کے آئیڈیل الائیڈ سکول سے طالب علم بچوں کو چھٹی کے وقت لے کرچک نمبر92ج ب جا رہاتھاکہ پیچھے سے آنے والی سکول وین کے ڈرائیور نے رکشہ کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں رکشہ الٹ گیاجس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیورسمیت پانچ طالب علم شدید زخمی ہو گئے جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے سات سالہ دوسری کلاس کا طالب علم احمد ولد شہبازموقع پر ہی جاں بحق ہو گیادیگرزخمیوںکو ریسکیو1122کے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیا جبکہ دیگر بچوں کو طبی امدادکی فراہمی جاری ہے وین ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضرروی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں