گھریلوجھگڑے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھریلو جھگڑے پر مشتعل بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کر کے علاقہ موضع خیرے کا کھوہ کے رہائشی علی ولد ذوالفقار کی شادی شدہ ہمشیرہ نازیہ بی بی زوجہ اسدمیکے آئی ہوئی تھی تو بہن بھائی میں کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تو بھائی نے طیش میں آ کر بہن نازیہ بی بی کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں