اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں

رفح (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی شروع کردی۔ رفح میں فائرنگ کے مبینہ واقعہ کا بہانہ بناکر صیہونی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی۔ جس سے11بچوں سمیت 31فلسطینی شہید جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے نیتن یاہو کی شدید حملوں کی ہدایت پروحشیانہ کارروائی شروع کی ۔ دیرالبلاح، خان یونس، رفح اور نصیرات کیمپ میں جنگی طیاروں نے بم برسائے۔ الشفا اسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے یلولائن سے آگے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنا شروع کردیا۔دوسری طرف حماس نے اسرائیلی جارحیت کیبعد یرغمالی کی لاش کی واپسی کا فیصلہ مخر کردیا جبکہ مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں بھی تلاش کرلی گئیں ۔ ترکیہ نے اسرائیلی حملوں میں معصوم شہریوں کے جانینقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔ حملے بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ امریکی صدر ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت میں آگئے۔ ٹوکیو سے سیئول روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف جوابی کارروائی کا حق ہے اگر وہ مناسب رویہ اپنائے تو ٹھیک ورنہ اسے ختم کر دیا جائے گا۔ حماس مشرقِ وسطی امن معاہدے کا ایک چھوٹا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں