رانا سلیم اسلم(آف حق چین ڈیزائنز )کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رانا سلیم اسلم (آف حق چین ڈیزائنز ریل بازار والے) کی والدہ ماجدہ’ رانا آصف سلیم اور رانا مجتبیٰ سلیم کی دادی جان انتقال کر گئیں، مرحومہ پابند صوم وصلوٰة اور انتہائی نیک سیرت خاتون تھیں، وہ زندگی بھر عالم اسلام کی سربلندی’ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی’ ترقی وخوشحال کیلئے دعاگو رہیں ، مرحومہ کی نمازجنازہ آج 29اکتوبر بروز بدھ بعدازنماز مغرب جامع مسجد ٹیکنیکل سکول بڑی ڈی گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔ رانا سلیم اسلم کی رہائش گاہ پیپلزکالونی نمبر1 نزد مدینہ پارک چھوٹی ڈی گرائونڈ میں ہے۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے مرحومہ کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمیم ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں