مرکزی گیس پائپ لائن خطرناک دبائوسے دوچار

اسلام آباد (بیوروچیف) مرکزی گیس پائپ لائن خطرناک دبائو سے دوچار، ملک گیر توانائی بحران کا خدشہ، بجلی گھروں کی گیس کھپت میں کمی سے لائن پیک 5.177بی سی ایف تک پہنچ گیا، پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ، ماہرین کا انتباہ کیا ہے کہ اگر دباو اسی طرح برقرار رہا تو گیس سپلائی رکنے سے صنعت، بجلی اور گھریلو نظام مفلوج ہو سکتا ہے۔تقریبا دو ماہ کے استحکام کے بعد ملک کا قومی گیس ٹرانسمیشن نظام ایک بار پھر نازک صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے، کیونکہ مرکزی پائپ لائن میں دباو خطرناک حد 5ارب مکعب فٹ (بی سی ایف) سے تجاوز کر گیا ہے، جس سے ممکنہ دھماکے یا شگاف کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو ملک گیر اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں