شیخ اعجاز اور میاں عبدالمنان نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کردیا

لاہور (بیوروچیف) شیخ اعجاز احمد سابق ایم پی اے نے وزیراعلی ہائوس لاہور میں ہونے والے اہم اجلاس میں تاجروں اور شہریوں کا مقدمہ پورے زور سے لڑا جسمیں میاں عبدالمنان نے بھی انکا بھرپور ساتھ دیا۔ شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ فیصل آباد شہر اور اسکے تاجر میاں نواز شریف سے پیار کرتے ہیں، آٹھ بازاروں میں کاروباری طبقہ بہت پریشان ہیں اس لئے آپ اس پر خاص توجہ دیں جس پر وزیراعظم کے مشیر وسینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ شیخ اعجاز احمد اور میاں عبدالمنان ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ ایک کمیٹی قائم کردیں جو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اپنے ایشوز اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کرسکے اور پھر اس پر عمل درآمد بھی کروایا جائے۔ سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں کی تجویز پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر تاجر نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کا حکم صادر کردیا جو ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کرے گی، شیخ اعجاز احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ فیصل آباد شہر کی تنظیم اسکے عہدیداران جسمیں ذیلی ونگز بھی شامل ہیں۔ ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی بھرپور الیکشن کمپیئن چلائی گی اور 23نومبر کو سب سیٹیں جیت کر آپکو اور قائد نواز شریف کو تحفہ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخ اعجاز احمد سے کہا کہ آپ ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں، سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان بھی بیٹھیں ہیں، اس میٹنگ میں پی پی98 کے امیدوار آزاد علی تبسم’ پی پی116 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں’ سابق ایم پی اے محمد نواز ملک’ سابق میئر محمد رزاق ملک ودیگر بھی موجود تھے۔ آپ دونوں میرا سلام بولیں سب عہدیداروں کو اور پیغام دیں کہ مسلم لیگ کی تنظیم دن رات ایک کرکے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں