SHO تھانہ کُر نے بہن کے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ کُر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران بہن کے قاتل بھائی کو اسلحہ سمیت قابو کر لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گھریلو جھگڑے کی بناء پر مشتعل بھائی علی نے اپنی شادی شدہ ہمشیرہ نازیہ بی بی زوجہ اسد علی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تاہم پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قاتل بھائی علی کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں