ٹرمپ کا فوج کو نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو حکم دیا ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار ٹیسٹ کرنا شروع کردے اور یہ عمل فوری طور پر ہونا چاہیے۔صدر ٹرمپ کے نزدیک دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں۔ روس کا دوسرا نمبر ہے جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انکے فیصلے کا جواز یہ ہے کہ دیگر ممالک کے ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں