ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کا طریقہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک کریئیٹرز کے لیے اچھی خبر اب وہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم سے زیادہ کمائی کرسکیں گے۔ کمپنی نے اپنے سبسکرپشن ماڈل میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین سبسکرپشنز سے ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے کچھ شرائط پوری کرنا ضروری ہوں گی۔پہلے ٹک ٹاک صارفین کو سبسکرپشنز کی آمدنی کا 70 فیصد حصہ دیا جاتا تھا، جس میں اب 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔نئے ماڈل کے مطابق اہل ہونے کے لیے صارف کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10ہزار ہونی چاہیے، پچھلے مہینے کی ویڈیوز کے ویوز کم از کم 1لاکھ ہونے چاہئیں، اور اسی مدت میں صارف نے تین یا اس سے زیادہ سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کی ہوں۔ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اپنی کمیونٹی مزید مضبوط بنانے اور فالوورز کے ساتھ براہِ راست تعلق بڑھانے میں مدد دے گا۔ سبسکرائبرز کو خصوصی مواد، چیٹ فیچرز، اسپیشل بیجز اور دیگر خصوصی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔یہ نیا نظام فی الحال امریکا اور کینیڈا میں نافذ کیا جا رہا ہے جبکہ آنے والے مہینوں میں اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ امریکا اور کینیڈا سے باہر کے صارفین کے لیے فی الحال 50 فیصد آمدنی شیئر کی جاتی ہے، جسے بڑھا کر 70 فیصد کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں