ملکی معیشت مستحکم،نیدر لینڈ کا بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف)نیدرلینڈز کا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ، ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے،پاکستان کے وزیر خزانہ اور ڈچ سفیر کی سرمایہ کاری سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔تفصیلات کیمطابق ہونے والی اہم ملاقات میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کا اتفاق کیا، زراعت ، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی نئی شراکت داری کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی، پاکستان میں سرگرم 50 ڈچ کمپنیاں، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں توسیع کی خواہاں ہیں۔ڈچ سفیر کا کہنا تھا کہ ڈچ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) کا پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری میں معاونت کا ارادہ ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت استحکام کی جانب تیزی سیگامزن ہے ، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے پاکستانی معیشت مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو گی، پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار نمایاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں