منشیات فروش نے قرآن پاک پر حلف دیکر مکروہ دھندہ چھوڑ دیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں منشیات فروش نے قرآن پر حلف دے کر معافی مانگ لی, تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 74ٹھیکریوالہ کا رہائشی ذوالفقار ولد سعید احمد عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث تھا مقامی مسجد میں معززین علاقہ کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف دے کر معافی مانگ لی کہ آئندہ سے منشیات فروشی کا کاروبار نہیں کروں گا اور نہ کسی دوست کو منشیات فروشی کرنے میں مدد کروں گا لہذا مجھے معاف کر دیا جائے جس پر معززین علاقہ نے خوشی کا اظہار کی ہے کہ وہ اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے معاشرے کا مفید شہری بنے گا اور اگر یہ دوبارہ منشیات فروشی کا کاروبار کرے تو اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں