پٹرول اور ڈیزل مہنگا

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے آئندہ 15روز کیلئے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2روپے 43پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 3روپے 2پیسے فی لٹر بڑھائی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہو گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 2روپے 43پیسے اضافے کے بعد 265روپے 45پیسے ہو گئی جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لٹر ہوگی، اسی طرح مٹی کا تیل 3 روپے 2 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپے 22 پیسے بڑھنے کے بعد 163 روپے 98 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں