سیلاب سے متعلق معاشی ڈیٹا طلب

اسلام آباد (بیوروچیف) آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلاب کے باعث نظرثانی معاشی ڈیٹا مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کاخدشہ ہے، سیلاب سے پاکستان کی جی ڈی پی 0.25 سے 0.50 فیصد کم ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث زرعی شعبے کی پیداوار میں کمی ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی سوا 3 سے ساڑھے 3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پر بھی نظرثانی کا امکان موجود ہے، آئی ایم ایف کو ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نظر ثانی ٹیکس منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا، پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ رواں مالی سال بڑھنے کا امکان ہے۔کرنٹ اکائونٹ خسارہ 5 سال میں جی ڈی پی کے ایک فیصد پر پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں