طور خم بارڈر کھل گیا

خیبر(نامہ نگار) طورخم سرحدی گزرگاہ غیر قانونی رہائش پذیرافغان شہریوں کی بے دخلی کے لیے20روز بعد کھول دی گئی۔سینکڑوں افغان پناہ گزین اپنے وطن جانے کے لیے طورخم سرحد پہنچ گئے تاہم طورخم سرحد سے تجارت اور پیدل آمدورفت بدستوربند رہے گی۔ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کو ملک میں رہائش پذیر غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس وقت سینکڑوں افغان پناہ گزیں طورخم امیگریشن سینٹر پہنچ گئے ہیں اور امیگریشن عملہ ضروری کارروائی کے بعد انہیں آفغانستان جانے کی اجازت دے رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہ تجارت اور پیدل آمدورفت کیلیے بدستور تاحکم ثانی بند رہے گی، 11 اکتوبر کو پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصرخان آفریدی کے مطابق 8 اکتوبر تک 6 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان شہریوں کو طورخم کے راستے ملک بدر کیا چا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں