شاہراہوں پر حد رفتار کے بورڈ آویزاں کیے جائیں

جڑانوالہ( نامہ نگار)حادثات کی روک تھام کیلئے جڑانوالہ کے داخلی خارجی راستوں اور اندرون شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کے بورڈز آویزاں کئے جائیں، عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب،صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری آر ٹی اے فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے پر زور مطالبہ ،تفصیلا ت کے مطابق ابادی اور رقبے کے لحاظ سے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ میں ٹریفک کے مسائل میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جڑانوالہ سے فیصل آباد،جڑانوالہ سے لاہور، جڑانوالہ سے سیدوالا،جڑانوالہ سے ستیانہ،جڑانوالہ سے ننکانہ صاحب، جڑانوالہ سے شاہکوٹ،جڑانوالہ سے کھرڑیانوالہ روڈز پر روزانہ سینکڑوں بسیں ویگنیں اور گاڑیاں ہزاروں افراد سکولز و کالجز یونیورسٹی جانیوالے طلبا و طالبات کو لیکر آتی اور جاتی ہے مذکورہ سڑکوں پر آئے روز رونما ہونیوالے المناک جان لیوا حادثات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جن میں معتدد افراد طلبا و طالبات جان کی بازی ہار چکے ہیں اور سینکڑوں افراد عمر بھر کیلئے معذور ہو کر بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں جبکہ مذکورہ سڑکوں پر چلنے والی بے شمار گاڑیوں بسوں ویگنوں کی حالت بھی انتہائی قابل رحم ہو چکی ہے اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے بغیر رواں دواں ہیں مذکورہ گاڑیوں کو چلانے والے درجنوں ڈرائیورز مبینہ طور پر نشہ کے عادی پائے جاتے ہیں جو مبینہ طور پر اکثر و بیشتر نشہ کی حالت میں بھی گاڑیاں چلاتے دکھائی دیتے ہیں ذرائع کے مطابق PEPA فیصل آباد کی مبینہ غفلت کے باعث سالہا سال سے جڑانوالہ کے داخلی خارجی راستوں اور اندرون شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کے بورڈز آویزاں نہ کئے جا سکے ہیں جس کے باعث اندرون شہر میں داخل ہونیوالی گاڑیوں کے ڈرائیورز انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے اور حادثات کا سبب بن رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے جڑانوالہ کے داخلی خارجی راستوں اور اندرون شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کے بورڈز آویزاں کئے جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں ٹریفک کے حادثات پر قابو پا کر قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں