PP-116میں ملک اصغر علی قیصر کی انتخابی مہم زور پکڑ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) PP-116 سے آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر کی انتخابی مہم زور پکڑ گئی، ووٹروں’ سپورٹروں سے بھرپور رابطے’ اہلیان علاقہ کی جانب سے مکمل تائید وحمایت کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ملک اصغر علی قیصر سابق ایم پی اے نے حلقہ بھر میں ووٹروں اور سپورٹروں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، معززین علاقہ’ تمام برادریوں کے سرکردہ افراد’ ووٹروں اور سپورٹروں سے رابطوں کے دوران انہیں بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک اصغر علی قیصر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے ہیں تاہم وہ 23نومبر کو حلقہ پی پی116 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں، ان کے اہلیان حلقہ سے ڈور ٹو ڈور رابطوں کے دوران انہیں ملنے والی عوامی حمایت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ رابطہ عوام مہم کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ملک اصغر علی قیصر نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور انشاء اﷲ میں الیکشن جیت کر دیرینہ عوامی مسائل کے حل اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کروں گا۔دریں اثنائ۔ فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ و ضمنی انتخاب پی پی 116 سے امیدوار ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ معاشر ے کی ترقی کاانحصارعوامی مسائل حل کر نے سے ہو تا ہے پی پی 116 پر مسلط ہو نے والے سماج دشمن عناصر کے سر پرستوں کو ووٹ کی طاقت سے روکنا ہوگا حلقے کی عوام تعلیمی یافتہ اور عوام دوست قیادت کا انتخاب چاہتے ہمارا ماضی بے داغ اور عوام دوستی پر مبنی ہے عزت اللہ کے اختیار میں ہے انتظامیہ ،عدل وانصاف اور جمہوری روایت کو مقدم رکھے کسی کا آلہ کا ر نہ بنے جو ہمیں عزت دے گا ہم اس کا احترام کرے گے جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ضمنی انتخاب پی پی 116 کے آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے اپنے انتخابی مرکزی آفس بلال چوک سمن آباد میں افتتاحی انتخابی مر کزی تقریب میں شریک تمام برادریوں کے سر کردہ رہنماوں سمیت ہزاروں ووٹروں سپوٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے تمام برادریاں اور معززین علاقہ کے علاوہ پی پی 116 کی سر کردہ اہم شخصیات سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ اپنے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اور فضاء نعروں کو گونجتی رہی پی پی 116 کے آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم نے آج تک غریب پروری اور بلا تفریق رنگ و نسل ،ذات برادری سے بالاتر ہوکر عوامی سیاست کی ہے کبھی جعلی رکھ رکھاو کی سیاست کو نا پسند کیا ہے اور نہ ہی کلاشن کوف کلچر،جوا مافیا اور جھوٹے مقدمات کے غلیظ نظام کاکبھی حصہ نہیں بنے اور نہ ہی اسے فروغ دیا ہے ہم نے اس علاقے کو نادرا آفس سمیت دیگر عوامی منصوبے اور ترقیاتی کام کروائے ہیں جو ہماری عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم انشاء اللہ کامیابی حاصل کر کے اپنے حلقہ انتخاب کی محرومیوں اور پسماندگی کو نہ صرف دور کریں گے بلکہ نوجوانوں کے روزگار کے لیے بہتر مواقع بھی فراہم کروائیں گے میرا اللہ کریم میرے ساتھ ہے اور ہم اپنے حلقے کے تمام معززین کے ساتھ مل کر اپنے مخالفین کو 23 نومبر کی شام کو کامیابی کی صورت میں بہت بڑا سرپرائز دیں گے نامور عوامی رہنما لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ و سابق ناظم رانا شفقت عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی پی 116 کی عوام ضمنی انتخاب میں جعلی شیر سے نجات چاہتی ہے آزاد امیدوارملک اصغر علی قیصر اس حلقے میں اعلی تعلیم یافتہ ، نڈر اور بے باک عوامی لیڈر ہیں جس کا ماضی عوامی خدمت اور حلقے کی تعمیر وترقی کو اولین فوقیت دینے میں گزرا ہے اس لئے ہماری نوجوان نسل ملک اصغر علی قیصر کاساتھ دیںگارمنٹس ٹیکسٹائل سیکٹر سے نامور تاجر لیڈر چوہدری عمران رحمانی، مرزا محمد عدنان، باو ظفر علی، ساجد علی ساجد زاہد معصومی و دیگر برادریوں کے رہنماوں نے کہا کہ پی پی 116 کی تمام برادریاں اور معززین کے علاوہ سر کردہ افراد کی طرف سے ملک اصغر علی قیصر کی مکمل حمایت اکا اعلان کرنا کامیابی کی واضح دلیل ہے اللہ کے فضل و کر م سے ملک اصغر علی قیصر کی رو بروز بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے ن لیگ کے ہوش اڑا کے رکھ دئے ہیں ایک نعرہ گونج رہا ہے کہ ملک اصغر علی قیصرکی 23 نومبر کو شاندار تاریخی فتح ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں