فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں میاں نوازشریف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے ہر حلقہ میں کارکن متحرک ہیں ہم اپنے حلقوں میں عوام کی خدمت اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہروقت مصروف عمل ہیں۔جتھوں کے ساتھ ہتھیار اٹھا کر آنیوالے ملک اورعوام کی خدمت کرنے والے نہیں ہوسکتے تنصیبات پر حملے اور شہدا کی تضحیک کرنے والے اپنی سیٹوں سے نااہل ہوئے ہیں ایسے لوگ عوامی نماندگی کے قابل نہیں رہے-انہوں نے کہا کہ سیاست یا مذہب کے نام پرانتہاپسندی، راستے بند کرنا، لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا، عمارتوں کو نقصان پہنچانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں۔اگر کوئی جتھہ ہتھیار اٹھا کر سڑکوں پر آجائے تووہ قانون کی گرفت میں ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مظلوموں نے جنگ بندی کے معاہدے پر خوشیاں منائیں، وہاں امن کی امید جاگی، لیکن یہاں اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کیا گیا۔ شرپسند جماعت سے جلا دو، مار دو کے نعرے پاکستان کے حق میں نہیں ایک شر پسند جماعت نہیں بلکہ اس نے لوگوں کے ذہنوں کو زہر آلود کیاہے- جب پی ٹی آئی نے ہتھیار اٹھائے وہ سیاسی جماعتوں سے باہر نکل گئی-انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے وہ اہلکار جن کی جانیں گئیں، ان کے اہل خانہ کو کیا جواب دیں-قانون توڑنے واے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔




