برکات شریف سپورٹس میلہ میں کبڈی کا فائنل میچ اتحاد کلب نے جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) برکات شریف سپورٹس میلہ 205رب وزیر والا میں کبڈی کا فائنل میچ اتحاد کلب 188رب نلے والے نے جیت لیا،رندھاواکلب ملا ں پور میں دوسری، گیلا نی کلب نے تیسری اور بابا مکھن شاہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی،Bگروپ میں بغداد شریف کلب نے پہلی، علی شہنشاہ کلب نے دو سری، یونائیٹڈ کینگ کبڈی کلب نے تیسر ی اور جٹ اینڈرائٹ کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، تارڑکبڈی اکیڈمی 225رب ملکھاں والا اور شاہین کبڈی کلب کے درمیان بھی چیلنج کبڈی میچ ہوا، اول آنیوالی ٹیم کو 70ہزار روپے، دوئم پوزیشن پر 50ہزار روپے،سوئم آنیوالی ٹیم کو 20 ہزار روپے اورچہارم پوزیشن پر آنیوالی ٹیم کو15 ہزار روپے نقد اور ٹرافیاں دی گئیں،حاجی سعید احمد سعودی عرب نے کی طرف سے کھلاڑیوں کو موقع پر ہزاروں روپے کے کیش پرائز بھی دیے گئے،سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم،رانا حماد اقبال ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری سعید اللہ گوندل ڈی آئی جی سرگودھا ریجن، محمد آصف چوہدری ڈی جی ایف ڈی اے، چوہدری سعید تتلا ڈی ایس پی،رانا نجم الحسن ایس ایچ او، شفیق حسین شاہ صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ریجنل ہیڈبینک آف پنجاب کے علاوہ سید مراتب علی شاہ،سید عبدالرزاق شاہ، ڈاکٹر منظور احمد، ڈاکٹر فہد،میاں شہباز،غلام فرید سنیارہ، عارف لوہا،ڈاکٹر عرفان اشرف بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں