ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے ایپ تیار

لاہور( بیو رو چیف )ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ٹیکس نادہندگان اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے جدید ون ایپ تیار کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق ایپ کے ذریعے 9محکمے ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیے گئے ہیں جن میں ٹریفک پولیس، ایکسائز، پی ایچ پی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ماحولیات، سیف سٹیز اور دیگر ادارے شامل ہیں۔پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایپ پیر سے ایک ضلع میں شروع کی جائے گی,ایپ میں 11 مختلف ماڈیولز کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ ممکن ہوگی,نمبر پلیٹ کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہی گاڑی کی تمام تفصیلات فوری سامنے آ جائیں گی,اب تک 3لاکھ سے زائد موبائل نمبرز سسٹم میں رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔ویڈیو یا تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی متعلقہ شہری کو ای چالان اور بار کوڈ میسج بھجوایا جائے گا,ایپ کے ذریعے چوری شدہ، دھواں چھوڑتی یا ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہو گی۔ٹریفک حکام کے مطابق ایپ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نزیر کی نگرانی میں تیار کی گئی ون ایپ کو وزیراعلی کے افتتاح کے بعد رواں ماہ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں