طاہرہ احمد کچھی نے آزاد علی تبسم کی حمایت کر دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما محترمہ طاہرہ احمد کھچی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی-98فیصل آباد سے انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ محترمہ طاہرہ احمد کھچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور اب وہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار آزاد علی تبسم کی مکمل حمایت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک منظم اور نظریاتی جماعت ہے جہاں قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد ہی اتحاد اور مضبوطی کی بنیاد ہے۔ پارٹی نظم و ضبط اور قیادت پر اعتماد ہی ہماری کامیابی کا اصل راز ہے۔ محترمہ طاہرہ احمد کھچی نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ تمام کارکن متحد ہو کر پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں