ڈولفن فورس نے117خطرناک ملزمان کوگرفتار کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈولفن فورس نے گزشتہ ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 117 خطرنا ک اشتہاریوں’ ریکارڈیافتہ اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ’ منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر کے ملزمان سے بازپرس شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق ڈولفن فورس نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران شہر بھر میں سنیپ چیکنگ کے دوران 3لاکھ’ 33ہزار 94افراد’ 2لاکھ 62ہزار 341موٹرسائیکلوں’ 65ہزار 5سو مختلف گاڑیوں کو چیک کیا۔ اسی دوران 23خطرناک اشتہاریوں’ 72ریکارڈ یافتہ ملزمان اور 22عدالتی مفرور کو قابو کر کے پابند سلاسل کیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 33افراد کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران 79منشیات فروشوں کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس’ ہیروئن’ آئس اور شراب برآمد کی گئی۔ جبکہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ کرنے والے 21نوجوان کو گرفار کیا گیا۔ ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 21ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا۔ ایک گمشدہ بچہ کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کیا۔ جبکہ کمیونٹی پولیسنگ کرتے ہوئے 241افراد کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ ڈولفن فورس کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں