فیصل آباد میں ڈاکوؤں،چوروں نے شہریوں کا سکھ چین چھین لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید58وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب عرفان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، کچہری بازار کے قریب ہمدانی سے نقدی و فون، دھوبی گھاٹ کے قریب یوسف سے جھپٹا مار کر فون، دھوبی گھاٹ کے سمیر سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لی، دھوبی گھاٹ کے باہر کوثر بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، جناح کالونی میں بابر شہزاد کی شاپ سے لاکھوں کے کپڑے چوری، تلیانوالہ روڈ پر عرفان کے گھر سے قیمتی سامان چوری، ارشد ٹائون کے غلام حسین سے50ہزار و طلائی چین چھین لی، جیلانی مارکی کے باہر نصیر سے نقدی و فون، النور ہسپتال کے قریب ماہرہ سے جھپٹا مار کر فون، افغان آباد کے بلال سے نقدی و فون، امین ٹائون کے نوید سے ڈیڑھ لاکھ و فون چھین لیا، نشاط آباد پل کے قریب عظیم سے موٹر سائیکل چھین لی،197ر۔ب کے لیاقت کی ڈھاری سے مویشی چوری، شیراز ٹائون کے عارف سے نقدی و فون، 186ر۔ب کے امتیاز سے30ہزار و فون، طارق آباد کے سبط حسن سے52ہزار و فون، سلطان ٹائون کے ےٰسین سے 20ہزار و فون، یوسف آباد کے بلال سے نقدی و فون، لائلپور گیلریا کے باہر کامران سے18ہزار و فون، جڑانوالہ روڈ پر حاجی عثمان کی شاپ لوٹ لی، گٹ والا کے قریب جاوید سے22ہزار و فون، سمال اسٹیٹ کے ساجد کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری، 57ج ب کے طلحہ سے50ہزار وفون چھین لیا، 260ر۔ب کے عارف کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، شریف پورہ کے شہباز سے نقدی و فون،شالیمار پارک کے قریب نعیم سے3لاکھ چھین لیے، محلہ فیروز شاہ کے عدنان سے نقدی، 40 کوٹھیاں روڈ پر صائم سے10ہزار و فون، ٹول ٹیکس کے قریب انور کے گھر سے12لاکھ چوری، 122گ ب کے شہباز سے پونے دو لاکھ ، طلائی زیورات لوٹ لیے،117گ ب کے عارف سے10ہزار، 102گ ب کے زاہد کی حویلی سے مویشی،659گ ب کے نواز کے گھر سے بھینسیں چوری، لنڈیانوالہ کے اعجاز سے55ہزار ،194ر۔ب کے سعود سے جھپٹا مار کر فون، مکوآنہ کے جاوید سے 65ہزار،60ر۔ب کے نعمان سے14ہزار و فون، 38گ ب کے عثمان سے نقدی،316گ ب کے پرویز سے نقدی وفون و دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے توصیف، سرکلر روڈ سے سہیل سلطان، چوہڑ ماجرہ کے اسماعیل، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے زاہد سرفراز، بیس لائن کے کامران علی، صدر بازار غلام محمد آباد کے کاشف، چباں روڈ پر علی رضا، کریسنٹ سکول کے قریب احمد شہزاد، قائداعظم مارکیٹ کے رضوان، شیخاوالہ پھاٹک کے اشتیاق، 38ج ب کے اسلم، عامر ٹائون کے شہزاد، جمشید ٹائون کے شعیب، 229ر۔ب کے صدیق، 280ر۔ب کے رضوان، ککوآنہ کے ارسلان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں