پنجاب بھر میں ماحولیاتی بہتری ،پائیدار ترقی کیلئے اقدامات

لاہور ( بیو رو چیف )پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے پنجاب کابینہ کو سفارشات ارسال کر دی ہیں۔محکمہ بلدیات کی تجویز کے مطابق پنجاب کی نمائندگی عالمی ماحولیاتی فورمز، سیمینارز، کانفرنسز اور ایکسپوز میں کی جائے گی، تاکہ صوبے میں صفائی، ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کے اقدامات دنیا کے سامنے لائے جا سکیں۔حکام کے مطابق پنجاب کے کامیاب ماڈلز دیگر ممالک کے لیے مثالی رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر شمولیت سے سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور مثبت عالمی ساکھ میں اضافہ متوقع ہے۔یہ تجویز وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن صاف اور خوبصورت پنجاب کے تسلسل کا حصہ ہے۔ حکمت عملی کے تحت ماحول دوست اقدامات کو اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور دیگر عالمی اداروں تک متعارف کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں