پولیس ڈرونز ہنگامی طور پر جائے وقوعہ پہنچیں گے

لاہور ( بیو رو چیف )سیف سٹی اتھارٹی نے پولیس ڈرونز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ترجمان کیمطابق ابتدائی مرحلے میں ڈرونز کا ٹیسٹ رن شروع کردیا گیا ۔نئے نظام کے تحت ون فائیو کی کال پر پولیس سے پہلے ڈرون جائے وقوعہ پر پہنچے گا اور موقع سے ویڈیو شواہد اکٹھے کرے گا۔ ڈرونز خودکار نظام کے ذریعے ہنگامی کال موصول ہوتے ہی روانہ ہوں گے۔ابتدائی طور پر یہ ڈرونز 15 کلومیٹر کے دائرے میں استعمال کیے جائیں گے اور ٹریفک بلاک، احتجاج یا ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کریں گے۔ترجمان کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کا یہ جدید اقدام فوری رسپانس اور شواہد اکٹھا کرنے کے نئے طریقے کو فروغ دے گا۔ لاہور میں یہ ڈرونز امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں