بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے جس سے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی نمایاں بارشوں کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے فضائی آلودگی میں وقتی کمی آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہرِ قائد میں آج بھی دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔شہر میں دن کے اوقات میں سورج کی تپش عروج پر ہے اور موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور شمال کی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ا ور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہونے کا امکان ہے، ملک کے دیگر وسطی/جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، جہلم، منگلا، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، وزیرآباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، نارووال، قصور، شیخو پورہ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالم جبہ، کالام، ایبٹ آباد، پشاور، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، کوہستان، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، باجوڑ، خیبر، اورکزئی اورکرم میں بارش ہونے کی توقع ہے، وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ آزادکشمیرمیں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں