فیصل آباد میں ڈاکو راج آج پھر 46وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 46وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے دوشیزہ کو بے آبرو’ 4خواتین اور کم سن بچے سمیت دو افراد کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مضروبان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ نورپور کی فوزیہ کی ہمشیرہ (ش)’ نشاط آباد کے علاقہ 6 ج ب کے بلال کی ہمشیرہ (ص) کو نامعلوم ملزمان’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 377 گ ب کے رحمت کی بھانجی (د) کو ملزم خرم وغیرہ نے اغواء کر لیا’ گڑھ کے علاقہ کے اقبال کی عزیزہ (آ) کو ملزم امتیاز نے بے آبرو کر دیا’ رضاآباد کے مدثر کے 3سالہ بچے محمد حسن’ اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب کے عبدالغفور کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریلوے روڈ پر محمد یٰسین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون’ لیاقت ٹائون کی رابعہ منظور سے جھپٹا مار کر پرس’ ناصرت کالونی کے وقاص سے 53ہزار چھین لیے’ جھنگ روڈ پر ابرار کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ جڑانوالہ روڈ پر محمد احسن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ایکسپریس وے پر محمد اشرف سے 12ہزار’ فون چھین لیا’ چباں روڈ کے عثمان طارق سے 50ہزار’ فون’ گلستان کالونی کے عبداﷲ سے نقدی’ فون’ باوا چک کے مجاہد حسین سے نقدی’ فون’ ملت ٹائون کے رمضان سے 3ہزار’ فون’ بلال نگر کے محمد عظیم سے 17ہزار’ فون چھین لیا’ نشاط آباد کے خرم شبیر کا گھر لوٹ لیا گیا’ 196 رب گھونہ کے حبیب اعظم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چور لے اُڑے’ نویدآباد کے عاصم کے گھر کے باہر سے بکرے چوری’ کہکشاں کالونی کی زیبا ارشد سے جھپٹا مار کر فون’ 63 ج ب کے وسیم کی ڈھاری سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 280 رب کے عرفان شوکت کی حویلی سے 4بکرے چوری’ 63 ج ب کے عمران علی کی حویلی سے لاکھوں کا سامان چوری’ سبزی منڈی سیم پل کے قریب ریحان گلزار سے 8ہزار’ فون’ ہائوسنگ کالونی کے محمد فیصل کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ سول ہسپتال جڑانوالہ کی ڈاکٹر مہوش سے قیمتی فون چھین لیا’ 61 گ ب کے عثمان کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 91 گ ب کے عمر کی حویلی سے گائے چوری’ 205 رب کے عاشق سے نقدی’ فون’ 59 رب کے پرویز سے 10ہزار’ فون چھین لیا’ 90 رب کے غلام مصطفی کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ 419 گ ب کے انوار کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 409 گ ب کے سلطان کی حویلی سے بکرا چوری’ 6202 گ ب کے امتیاز سے ڈیڑھ لاکھ’ فون’ نئی سمندری کے امین سے 38ہزار’ فون’ 440 گ ب کے رمضان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری سے فرحان’ جھنگ روڈ پر باسط علی’ کشمیر چوک کے علی اسحاق’ پرل سٹی پلازہ سے حماد حسین’ ضیاء الحق کالونی سے گوہر سبحان’ مکوآنہ کے صداقت علی’ ستیانہ روڈ سے ولید ریاض’ 253 رب کے زوہیب’ 31ج ب کے لیاقت علی’ 266 رب کے نعیم’ قصبہ تاندلیانوالہ کے ثاقب اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں