کرکٹ میچ کے دوران DSPہارٹ اٹیک سے جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ میچ کی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے DSP ملک خالد محمود اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجابکانسٹیبلری فاروق آباد میں تعینات DSP ملک خالد محمود کرکٹ میچ کی ڈیوٹی کیلئے فیصل آباد آئے، گزشتہ شام وہ اقبال سٹیڈیم کے مین گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود تھے کہ انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، فوری طور پر ایف آئی سی لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ متوفی لاہور کے رہائشی تھے، جنہیں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں