فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریٹرننگ آفیسرز نے23نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں کے امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ کر دیئے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی98کے مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد علی تبسم کو انتخابی نشان ”شیر” ، جبکہ دیگر آزاد امیدواروں میں آصف شہزاد تبسم کو انتخابی نشان ”ایئر کولر” شیر افگن کو انتخابی نشان ”واٹر ٹینک” طاہرہ احمد کو انتخابی نشان ”ڈھول” قمر محمود کو انتخابی نشان”ٹیبل” محمد اجمل چیمہ کو انتخابی نشان”چار پائی” محمد عامر نواز کو انتخابی نشان”بے بی کوٹ”،وسیم اکرم کو انتخابی نشان ”حقہ” اور وسیم الحسن کو انتخابی نشان ”بیڈ” مل گیا۔ حلقہ پی پی115سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں طاہر جمیل کو انتخابی نشان ”شیر”، عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے امیدوار سہیل کاشف کو ”ٹمبلر (گلاس)” دیگر آزادامیدواروں میں احمد طارق چیمہ کو انتخابی نشان”بوتل”، شفقت رسول کو انتخابی نشان” ریکیٹ” ، محمد اصغر ملک کو ”شٹل کاک” کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔ حلقہ پی پی116سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احمد شہر یار خاں کو انتخابی نشان”شیر”، پاکستان نظریاتی پارٹی کے امیدوار بلال حسن کو انتخابی نشان”ریلوے انجن” جبکہ دیگر آزاد امیدواروں میں ملک اصغر علی قیصر کو انتخابی نشان”ڈرم” ،اقراء ثنا کو انتخابی نشان”دروازہ” خواجہ اسد اعجاز کو انتخابی نشان ”ریکیٹ”، سرمد فضل حسین کو انتخابی نشان ”ریڈیو” اور عبدالرشید کو انتخابی نشان”پرنٹر” دیا گیا۔جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے96جڑانوالہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد بلال بدر کو انتخابی نشان”شیر”جبکہ دیگر آزاد امیدواروں میں نواب شیر ویسر کو انتخابی نشان”واٹر کولر” ارشد محمود کو انتخابی نشان”حقہ، رائے اعجاز حسین کو انتخابی نشان”کمپیوٹر” رائے وقاص اسلم کو انتخابی نشان ”فائر انجن” سید آصف علی شاہ بخاری کو انتخابی نشان”بنچ” ، شاہد اقبال اعوان کو انتخابی نشان ”کوئین”،عذرا پروین کو انتخابی نشان”چار پائی”، عرفان شاہد وسیر کو انتخابی نشان ”ٹاور”محمد اشرف چوہدری کو انتخابی نشان ”سن فلاور” محمد عاصم افضال کو انتخابی نشان”کرکٹ وکٹیں” ،محمد عامر حافظ کھوکھر کو انتخابی نشان”ڈھول” ، محمود احمد کو انتخابی نشان ”بوتل” ، نزاکت علی کو انتخابی نشان ”ٹی پاٹ (چائے دانی) ” اور وقاص شہزاد کو انتخابی نشان ”آڈیو کیسٹ ”دیا گیا۔ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ دانیال احمد کو انتخابی نشان”شیر”اور آزاد امیدواروں میں رانا عدنان جاوید کوانتخابی نشان” پرشین وہیل(پہیہ)”، شکیل حسین کو انتخابی نشان ”سٹتھو سکوپ”، صوبہ خان ایس کے عامر چڈھڑ کو انتخابی نشان ”رباب(موسیقی کا ساز)” اور وحید احمد کو انتخابی نشان”سٹپلائزر” دیا گیا۔




