SHOفیکٹری ایریا نے نوجوان کے قاتل پکڑ لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کارروائی’ قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان گرفتار ۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا ارسلان باری نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عزیر اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔ چند یوم قبل ملزمان نے پہلوان ہوٹل ناولٹی پل کے باہر لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے ارشد نامی شہری کو قتل کر دیا تھا۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں