شہریوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پر کماحقہ عملدرآمد کیا جا رہا ہے، شہری ایف ڈی اے کی سروسز سے متعلق مسائل کے بارے میں بلا جھجھک اور روک ٹوک رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔ انہوں نے شہریوں کو بتایا کہ تیز رفتار سروسز کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اس سلسلے میں عوامی سہولت و آسانی کے لئے متعدد جدید اصلاحات کی گئی ہیں تاکہ سروسز کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ جائیدادوں کے اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس، ٹان پلاننگ رپورٹس، قبضہ سلپ کے اجرا ای چالان سسٹم اور دیگر نوعیت کی سروسز ان لائن فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ انہیں فوری ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے لوگوں کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور مختلف شعبوں کے افسران کو فون کالز کر کے داد رسی کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے لہزا انہیں بار بار دفتر کے چکر نہ لگوائے جائیں اس سلسلے میں کام چور سٹاف کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مختلف شعبوں کے انچارج افسران سے کہا کہ وہ روزانہ عوام کے لئے قابل رسائی رہیں اور عوامی مسائل کو خندہ پیشانی سے سن کر ان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سیاقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں