فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 534مقدمات درج کر کے 538 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پی ایچ پی نے دوران گشت ای پولیس پوسٹ ایپ کے تحت 29خطرناک اشتہاری مجرمان اور 22عدالتی مفروران کو قابو کر کے پابند سلاسل کروایا۔ پٹرولنگ پولیس نے 4ملزمان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں برآمد کی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیکر 41لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ کاپروائر’ واٹر پمپ اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 7پسٹل اور ایک رپیٹر برآمد کیا گیا۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 397لیٹر شراب برآمدگی’ 3گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کے سپرد کیا گیا۔ 469عارضی اور مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنایا گیا۔ مختلف حادثات میں 2238مسافروں کو طبی امداد فراہم کی۔ ڈی آئی جی پنجاب ڈاکٹر اطہر وحید نے بہترین کارکردگی پر پٹرولنگ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی’ شہریوں کی خدمت وحفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔




