فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول لائن پولیس نے جیل روڈ پر چھاپہ مار کر خود کو پی سی بی کا ممبر ظاہر کر کے کرکٹ میچوں کی ٹکٹیں فروخت کرنیوالے ملزم فیصل شیخ کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر الطا ف حسین نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایاکہ مخبر نے اطلاع دی تھی کہ جیل روڈ پر شیخ فیصل نامی نوجوان خود کو پی سی بی کا ممبر ظاہر کر کے فیصل آباد میں سائوتھ افریقہ اور پاکستان کے کرکٹ میچوں کی جعلی ٹکٹیں فروخت کر رہا ہے جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




