کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ا یکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیز ی ریکارڈکی گئی ہے اورامریکی ڈالر بھی روپے کے مقابلے میں سستاہوگیا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پرہنڈریڈ انڈیکس میں 662 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 240 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے ۔ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 159578 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 280.86 روپے سے کم ہوکر 280.84 روپے کا ہو گیاہے۔




