بھارتی طیاروں کی تباہی ڈونلڈٹرمپ کا نیا دعویٰ

میامی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں سات کے بجائے 8طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا۔میامی میں بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7یا 8طیارے گرائے گئے، ایک اخبار نے لکھا کہ 7طیارے گرائے گئے، ایک کونقصان پہنچا،کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ ترجھوٹی خبریں دیتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8طیارے گرائے گئے۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایٹمی مما لک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر متعدد پلیٹ فارمز پر پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا ذکر کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں