فیصل آباد میں ”ای چالان” کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیف سٹی پروگرام کے تحت فیصل آباد میں ”ای چالان” کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ہیلمٹ نہ پہننے’ ون وے کی خلاف ورزی’ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے’ فون سننے اور سگنلز توڑنے والوں کے چالان کئے جائیں گے۔ اس کے بعد ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ ای چالان سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں