فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام نشاط آباد شیخوپورہ روڈ پراسفالٹ بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ اس اہم روڈ پر اسفالٹ کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کی معیاری اور آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ایڈمنسٹریٹر/کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ شہر بھر کی مرکزی سڑکوں کی مرمت وبحالی کاکام جاری ہے اور شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی میں تعطل نہیں آنے دیں گے۔




