بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی اپنے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی جاتی امراء میں اپنے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات’ ملکی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے جاتی امراء میں اپنے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی سمیت دیگر فیملی ممبران بھی موجود تھے۔ ملاقات 3گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملک کی معاشی’ صورتحال،27ویں آئینی ترمیم’ مختلف سیاسی اور پارٹی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے پارٹی کی مزید بہتری کیلئے اپنے قائد میاں نواز شریف کو مفید مشورے دیئے اور میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے بابائے سیاست چوہدری شیر علی سے کہا کہ آپ کی مسلم لیگ (ن) کیلئے قربانیاں بے مثال ہیں۔ آپ ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ اس پر ہم آپ کے ہمیشہ مشکور رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں