کاروباری تنازعات ،3شہریوں کیساتھ پونے 3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا تین شہریوں کیساتھ پونے تین کروڑ کا فراڈ، منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے متاثرہ شہری انس نے بتایا کہ اس کے واقف کار غلام تنویر حسین نے کاروبار کیلئے2کروڑ 15لاکھ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی ، مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا ، کوتوالی پولیس کو درخواست گزار ناہید کا کہنا ہے کہ ملزم لطیف نے ایک کروڑ کی رقم ہڑپ کر لی، علاوہ ازیں مقامی تاجر بابر حسین نے کوتوالی پولیس کو بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اعجاز نے 60لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ کیش نہ ہو سکا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں